ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور کے قریب ریلوے پٹری کراسنگ کے دوران ایک شخص پرسے ٹرین دوڑ گئی؛ موقع پر موت

کنداپور کے قریب ریلوے پٹری کراسنگ کے دوران ایک شخص پرسے ٹرین دوڑ گئی؛ موقع پر موت

Thu, 24 Nov 2016 13:44:25    S.O. News Service

کنداپور 24/ نومبر (ایس او نیوز) ریلوے پٹری کی کراسنگ کے دوران اچانک ایکسپریس ٹرین ٹکرانے سے ایک شخص کے چیتھڑے اُڑ گئے اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ یہ واردات جمعرات صبح تعلقہ کے سیناپور گیٹ کے قریب پیش آئی۔

بتایا گیا ہے کہ منجوناتھ دیواڑیگا (60) گنگولی مارکٹ سے مچھلیاں خرید کر اپنی اہلیہ کے گھر سیناپور جارہا تھا کہ راستے میں آنے والی ریلوے پٹری کو کراس کرنے کے دوران اچانک ممبئی سے مینگلور جانے والی سی ایس ٹی ایکسپریس اس سے ٹکراتے ہوئے اس کے بدن کو چیتھڑوں میں تبدیل کرکے آگے بڑھ گئی۔ منجوناتھ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ 

حادثے کے بعد ریلوے پٹری کے اطراف دلخراش منظر دیکھا گیا جہاں منجوناتھ کے تمام اعضائ بکھرے پڑے تھے۔

اطلاع ملتے ہی گنگولی 24X7 ہیلپ لائن سروس کے نوجوان موقع پر پہنچ گئے اور ابراہیم ایم ایچ کی قیادت میں ٹیم کے نوجوانوں نے تمام اعضائ کو ایک جگہ جمع کرکے قریبی سرکاری اسپتال میں لے گئے۔

منجوناتھ مولی کٹے کا رہنے والا تھا، اس کی پانچ اولاد ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ غالباً وہ نشہ کی حالت میں ہوگا جس کی وجہ سے اُسے ٹرین کی آواز سنائی نہیں دی اور نہ ہی اُس نے ٹرین کو آتے ہوئے دیکھا۔

گنگولی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس واقعے کی چھان بین کررہی ہے۔

 


Share: